تازہ ترینصحت

سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ کی طرف سے جین ایکسپررٹ مشین ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چترال سے اُٹھا ایک پرائیویٹ ادارے کو دینے پر احتجاج

دروش( نمائندہ آوازچترال )منگل10نومبر کو جمعیت علماء اسلام چترال کا ہم ترین اجلاس زیر صدارت امیر جمعیت علماء اسلام چترال مولاناعبدالرحمن، قاری ہاوس دروش بعد از عشاء منعقد ہوا اجلاس میں اپر چترال کے سینئر نائب امیر مولانافتح الباری اور ناظم مالیات صوبیدار ریٹایرڈ میرزہ عالم اور تحصیل چترال و تحصیل دروش کے امراء اور سیکرٹریز نے بھی شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ کی طرف سے جین ایکسپررٹ مشین ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چترال سے اُٹھا کر اے کے ایچ ایس جیسے ایک پرائیویٹ کاروباری ادارے کو دینے پر احتجاج کیا گیا اور اس فیصلے کو مسترد کر دتے ہوئے کہا گیا کہ اگر اس مشین کو اپر چترال منتقل کیا گیا تو ہم مزاحمت کا حق بھر پور استعمال کرئینگے کاروباری ادارہ اپنے لئے مشینری کا بندوبست کرے کیوں کہ وہ عوام سے علاج کے لئے بھاری رقوم لے رہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button