تازہ ترین

جمعیت علماء اسلام ضلع چترال لوئیر کے مجلس عمومی کااجلاس

چترال(نمائندہ چترال  )گذشتہ روزجمعیت علماء اسلام ضلع چترال لوئیر کے مجلس عمومی (جنرل کونسل کا دستوری)اجلاس میمن ہاوس جغور میں زیر صدارت امیر جمعیت علماء اسلام چترال مولاناعبدالرحمن منعقد ہوااجلاس میں مجلس عمومی کی کثیر تعداد نے شرکت کیں اجلاس 6گھنٹے تک جاری رہا ممبران مجلس عمومی نے کھل کرخیالات کا اظہارکیا اورانتہائی مفید تجاویز سے اجلاس کو اگاہ کیا۔ اجلاس میں اراکین مجلس عمومی نے ضلعی کابینہ کی بہترین کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور قائد جمعیت کے دورہ چترال اورختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کوجمعیت علماء اسلام اور اہالیان چترال کے لئے نیک شگون قرار دئیے اور قاید جمعیت کی ولولہ انگیز قیادت پر قائد جمعیت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور قائد کی طرف سے ہر اعلان پر لبیک کا اعلان کیا گیا اجلاس میں مختلف عوامی مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں جمعیت کے مالیاتی امور کی تفصیلات تحریری طور پر کتابی شکل میں مرتب کرکے مجلس عمومی کے اراکین کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین کے سوالوں کے جوابات سینئر نایب امیر قاری جمال عبدالناصر اورامیر مولانا عبدالرحمن نے مدلل انداز سے پیش کرکے اراکین کو مطمین کیا۔ اجلاس سے سیکرٹری جنرل حافظ محمد انعام حنیف میمن،سینئراراکین سابق سیکرٹری جنرل مولانا عبدالشکور، سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمودالحسن، سابق سیکرٹری اطلاعات نصرت الہی، یوسی امیر کوہ مولانا میر بہادر، امیر یو سی دروش ون قاضی محمد کفایت اللہ اور برادر فضل الرحمان نے خطاب کیا۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد پیش کی گئی جو کہ حسب ذیل ہیں: حکومت کی طرف سے شمالی علاقہ جات کو الگ صوبہ کی حیثیت دیکر چترال کو اس میں شامل کرنے کی ممکنہ تجویز کو مسترد کیا گیا، چترال میں واپڈا کی طرف سے بغیر میٹر ریڈنگ کے بلوں کی ترسیل کو عوام دشمن سلسلہ قرار دیا گیا، چترال میں لینڈ سٹیلمنٹ میں کافی عوامی مسائل غور طلب ہونے کی بناء پر مزید دوسال کے لئے موخر کرنے اور عوامی مفاد کو پیش نظر رکھکر حالات کی درستگی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔چترال کے تمام ہسپتالوں میں میل اور فیمل ڈاکٹروں کی کمی کو پورہ کرنے اور چترال کی مخصوص سیٹوں پر ہونے والے ڈاکٹروں کو چترال آکر خدمات کی انجام دہی کا مطالبہ کیاگیا۔ چترال کی روڈوں کی ابتر حالات پر تشویش کا اظہار ہوا اور تمام روڈوں پر جلد ازجلد کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ این ایچ اے کی طرف سے دروش چترال روڈ میں تا خیری حربہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا اور کام میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں ایم این اے چترال اور ایم پی اے چترال کو متنبہ کیا گیا کہ ان عوامی مطالبات کو حکام تک پہنچاکر فوری حل کرنے کا بندوبست کرائیں تاکہ عوامی پریشانیوں کاخاتمہ ہو۔ اجلاس میں 11نومبر کو مردان اجلاس میں ضلعی وتحصیل قیادت کی شرکت اور 22نومبر کو پشاور جلسہ میں بھر پور شرکت کرنے کافیصلہ ہوا اجلاس صدر محفل کی صدارتی کلمات اور دعاء کے بعد اختتام پزیر ہوا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button