تازہ ترین

وفاقی حکومت کا بیرون ملک 4 نئے اقتصادی وزیر تعینات کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (  آوازچترال)وفاقی حکومت کا بیرون ملک 4 نئے اقتصادی وزیر تعینات کرنے کا فیصلہ، اکنامک منسٹرز لندن, واشنگٹن,بیجنگ اور ٹوکیو میں تعینات کئے جائیں گے، تعیناتی کیلئے گریڈ 20 اور 21 کے موزوں امیدواروں کی نامزدگیاں طلب، وزارت خزانہ کا تمام وفاقی وزارتوں, ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو بھی مراسلہ بھجوادیا گیا، موزوں امیدواروں کی نامزدگیاں 30 نومبر تک طلب کرلی گئیں، امیدواروں کا انتخاب مسابقتی عمل کے ذریعے کیا جائے گا، آئی بی اے کراچی امیدواروں کا تحریری امتحان لے گا، تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کا کمیٹی انٹرویو کرے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button