تازہ ترین
خیبر پختونخواہ کابینہ کااجلاس اختتام پذیر۔. 45 کلومیٹرشیشیکوہ تا مداکلاشٹ چترال روڈ منصوبےشامل
پشاور ( آوازچترال)صوبائی کابینہ کا سیاحت کے فروغ کیلئے بڑا اقدام ،سیاحت کیلئے اہمیت کے حامل اہم سڑکوں کی منظوری دے دی گئی ۔ 127کلومیٹر سڑکیں عالمی بنک کے تعاون تعمیر کئے جائینگے۔ منصوبے میں 24 کلومیٹر ٹھنڈیانی سڑک کی توسیع شامل ہے۔ 35 کلومیٹر وادی سپات کوہستان کی تعمیربھی منصوبے کا حصہ ہے،جبکہ 45 کلومیٹرشیشیکوہ تا مداکلاشٹ چترال روڈ منصوبے کا حصہ 23 کلومیٹر مانکیال تا بڈہ سیرئے روڈ بھی شامل ہیں۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھاسڑکوں کی تعمیر سے سیاحوں اور مقامی آبادی کو سفری سہولیات مہیا ہوگی اور سڑکوں کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے گا ۔صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاںہیں۔
Facebook Comments