بجلی گھرریشن میں 80٪ لیبر اور دوسرے کام مکمل ہوچکا ہے..ہارڈ سیزن ختم ہوتے ہی کام مکمل ہو گا..ڈپٹی کمشنر اپر چترال
اپر چترال (ذاکر محمد زخمی) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر جناب ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے پاور ہاؤس ریشن کا دورہ کیا اور زیر تعمیر بجلی گھر میں کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مذکورہ بجلی گھر میں کام کا جائزہ لینے والے کنسلٹنٹ سے ملاقات کی۔ مذکورہ کنسلٹنٹ نے زیر تعمیر بجلی گھر میں جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ ان کے بقول بجلی گھر میں 80٪ لیبر اور دوسرے کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہون نے مذید بتایا کہ ورک آرڈر کے مطابق روان مہینے کام مکمل ہونا تھا البتہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے کام کی رفتار متاثر ہوا اور اپروچ روڈ منقطع ہونے کی وجہ سے مٹریل وغیرہ کام والی جگہ پر نہیں پہنچا سکے اور پاور ہاؤس میں سیلابی ریلہ داخل ہونے کی وجہ سے کافی ملبہ جمع ہوا اور ملبہ ہٹانے کا کام زور شور سے جاری ہے۔ انہون نے مذید بتایا کہ انشاء اللہ آنے والا ہارڈ سیزن ختم ہوتے ہی کام مکمل کرکے متعلقہ محکمہ کے حوالے کریں گے۔ اے،سی نے کام کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو مذید تیز کرنے کی ہدایات کی۔