تازہ ترین

سینگور کے مقام پر ٹویوٹا جیپ گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر۔۔ ایک نوجوان موقع پر جان بحق ان کے ساتھی شدید زخمی

چترال(نمائندہ آوازچترال) چترال شہر کے نواحی گاؤں سینگور کے مقام پر ٹویوٹا جیپ گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان عابد احمد ولد ظفر احمد ساکنہ شاہ میراندہ سنگور موقع پر جان بحق جبکہ ان کے ساتھی مصور احمد ولد غلام ساکنہ سنگور شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ چترال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر سجاد نے بتایاکہ ٹویوٹا گاڑی کو بکرآباد گاؤں کی رہائشی طاہر زمان ولد شیر زمان چلارہے تھے، جنہیں گاڑی سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button