تازہ ترین

سوات مکمل طورپربدلنے والا ہے، اس قسم کی خوشحالی آرہی ہے جو پہلے سوات میں نہیں آئی،..وزیر اعظم عمران خان

 سوات ( آوازچترال )  وزیر اعظم عمران خان کا عوامی اجتماع سے خطاب  وزیر اعظم نے کہا کہ شانداراستقبال پرشکریہ ادا کرتا ہوں، سوات مکمل طورپربدلنے والا ہے، اس قسم کی خوشحالی آرہی ہے جو پہلے سوات میں نہیں آئی، سیاحت بہت تھوڑے وقت میں خوشحالی لاسکتی ہے، سیاحت کے باعث بیرون ملک سے پیسہ آئے گا، ڈالر آنے سے ملک میں خوشحالی آئے گی. وزیر اعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ، اللہ تعالیٰ نے آپؐ کی سنت پرچلنے کا حکم دیا ہے، ہرخاندان 10 لاکھ روپے تک کسی بھی اسپتال میں علاج کروا سکے گا،علاج کروانے کیلئے گھر مقروض ہو جاتے ہیں، نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ پہلی بارمتعارف کروا رہے ہیں، غریب آدمی اقساط پرگھر لے سکے گا. وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، غریب آدمی کے بچے بھی ڈاکٹر ،پروفیسر بن سکیں گے، سول پروسیجر ایکٹ کے تحت کیسزکا فیصلہ ایک سال میں ہوگا، عدالتیں زمینوں کے کیسزسے بھری ہوئی ہیں. وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سارے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں، سارے ڈاکوؤں کا نام لیا،ڈیزل کا نہیں لیا، جلسہ گاہ میں ڈیزل، ڈیزل کے نعرے, ڈاکو کہتے ہیں ہم پیسہ واپس نہیں کریں گے، ایک ڈاکو لندن میں بیٹھا ہے, ایسے چہرے بناتے ہیں کہ سب کو ترس آجاتا ہے،یہ چپ رہے کہ این آراو مل جائے گا، یہ جانتے ہیں عمران خان این آر او نہیں دے گا، لندن میں بیٹھ کراداروں پرحملہ کررہا ہے،نوازشریف فوج کو کہہ رہا ہےکہ بغاوت کریں، نوازشریف اپنا پیسہ بچانےکیلئے فوج میں بغاوت کی کوشش کررہا ہے،اس سے بڑا ملک دشمن کون ہوسکتا ہے،یہ پیسوں کا پجاری ہے، ملک میں فیصلہ کن وقت آگیا ہے.،آج دونوں اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھے ہوگئے ہیں. وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی عوامی اجتماع سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہماری دعوت پرآئے،خوش آمدید کہتے ہیں،صحت انصاف کارڈ کے مثبت اثرات مرتب ہوئے،پاکستان ریاست مدینہ بنے گا،10 لاکھ روپے تک صحت کی سہولتیں میسرہوں گی،صحت انصاف کارڈ سے عوام کو فائدہ ہوا، صحت کارڈ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے وژن کا حصہ ہے، چاہتے ہیں ہرشہری صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوسکے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button