تازہ ترین

جہانگیر ترین کا چینی بحران کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کا اعلان

لاہور ( آوازچترال نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے چینی بحران کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا جے ڈی ڈبلیو گروپ چینی کی قلت ختم کرنے اور قیمت میں کمی لانے کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جے ڈبلیو شوگر ملز حکومت پنجاب کے 10 نومبر کو گنے کی کرشنگ شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف کسی بھی عدالتی پٹیشن کا حصہ نہیں، میری تمام 6 شوگر ملز، بشمول ان کے جو سندھ میں واقع ہیں، 10 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گی۔ خیال رہے جہانگیر ترین 7 ماہ بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے، وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے۔ جہانگیر ترین 7 ماہ ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم رہے، پی ٹی آئی رہنما شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم تھے، جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔   تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علاج کی غرض سے باہر گیا تھا، ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں، اپوزیشن کا کام ہے الزام لگانا، جواب دینا ضروری نہیں، اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف اور شفاف ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button