تازہ ترین

گلگت بلتستان عدالت نے پارلیمنٹیرینز کو سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا

گلگت ( آوازچترال نیوز) گلگت بلتستان عدالت نے پارلیمنٹیرینز کو سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا۔ عدالت نے وزرا، ارکان پارلیمنٹ، سینیٹرز کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس چیف کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی رٹ پٹیشن پر فیصلہ سنایا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ وزراء صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی، ممبران و سینیٹرز کو واپس بھیج دیا جائے، آئی جی پولیس تمام اضلاع کے حکام کو آگاہ کر دیں، مذکورہ بالا ممبران قومی اسمبلی، سینیٹرز، ووزراء کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا جائے۔ یاد رہے گلگت بلتستان (جی بی) کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں پر انتخابات جو اس سے قبل 18 اگست کو ہونے تھے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے تھے۔ گزشتہ اسمبلی کی 5 سالہ میعاد 24 جون کو ختم ہوگئی تھی جس سے وہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پانچ سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button