تازہ ترین

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو لوگ شیخ رشید کہتے تھے،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (آوازچترال ) اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں امریکی الیکشن کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔مگر سوشل میڈیا پر اگر نظر دوڑائی جائے تو جتنی میمز پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ڈال رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ اتنی دلچسپی تو شاید عوام اپنے پاکستانی الیکشن میں نہیں لیتے جتنی امریکی الیکشن میں لی جا رہی ہے۔ کہنے کو تو یہ امریکہ کے الیکشن ہیں مگر چونکہ امریکہ سپر پاور ہے اس لیے ساری دنیا کے ممالک اس سے متاثر ہوتے ہیں لہٰذا ہر ملک اپنی پسند نا پسند کا اظہار کررہا ہے جبکہ کچھ ممالک امریکی الیکشن میں تعاون بھی کررہے ہیں۔امریکی الیکشن میں تعاون کرنے کے حوالے سے اسرائیل،روس اور عرب ممالک کا نام واضح طور پر سامنے آ چکا ہے جبکہ جوبائیڈن اور ٹرمپ بذات خود ایک دوسرے پراسرائیل اور روس جیسے ممالک سے پیسے لینے اور ان کی ایجنسیوں سے مدد لینے کا الزام لگا چکے ہیں۔   پاکستانی سیاسی شخصیات میں سے ہر دلعزیز شیخ رشید جو اپنی پیشین گوئیوں اور جملہ سازی کے حوالے سے میڈیا میں اِن رہتے ہیں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عجیب ذکر کر ڈالا۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو ڈونلڈ ٹرمپ میں ملاوٹ نہیں ہے اور وہ کھرا بندہ ہے۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ میں کیا کہتے ہیں۔ساتھ ہی اپنی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا شیخ رشید کہا جاتا ہے۔شیخ رشید کی یہ بات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے اور لوگ اس ویڈیو کلپ پر طرح طرح کے تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button