71

تحصیل موڑکہو/تورکہو میں بھی گرانفروشوں، ذائدالمیعاد فوڈ آئٹمز اور مضیر صحت کھانے پینے کی اشیاء رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

چترال(ذاکرمحمدزخمی)  شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر   ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے موڑکہو اور اس سے مضافاتی علاقوں میں کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن صاحب موصوف نے اشیاء خوردنوش کی ریٹ لسٹ، زائدالمیعاد فوڈ آئٹمز کی تاریخ اور مضیر صحت کھانے پینے کی اشیاء مثلاً چپس، کولڈڈرنکس، بسکٹس وغیرہ کو چیک کیا۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور کورونا وائرس سے متعلقSOPsکی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ مذید تمام کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹرز، پولٹری ڈیلرز، نانبائی حضرات، اڈا مالکان اور ہر رہگیر فرد کو ماسک کا استعمال کرنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کے سلسلے میں تاکید کی گئی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت ردعمل کے حوالے سے بھی ان کو آگاہ کیا گیا۔ جب تک جان ہے تو جہان بھی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر آگئی ہے۔ لہذا اپنے،اپنے بچوں اور اپنے پیاروں کے جان کی تحفظ کی خاطر ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Facebook Comments