182

کورونا ٹیسٹنگ کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک اور ٹیسٹنگ لیب بونی میڈیکل سنٹر کے لئے جلد سے جلد فراہم کردیا جائے گا… سیکرٹری ہیلتھ

 چترال(ذاکرمحمدزخمی)سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواامتیازحسین شاہ نے جمعرات کے روز اپر چترال کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد کورونا وائرس کی دوسری لہر کے نتیجے میں اپر چترال میں کورونا کے مثبت کیسسز کے ذیادہ ہونے کے امکانات کو کم کرنے کے لئےعملی اقدامات اٹھانا تھا۔ انہوں نے THQ ہسپتال بونی، بونی میڈیکل سنٹر اور ایمرجنسی رسپانس سنٹر بونی کا دورہ کیا اور کورونا کے ٹیسٹنگ لیبارٹریز، وینٹی لیٹرز اور دوسرے ضروری کیٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بونی میڈیکل سنٹر میں موجود ٹیسٹنگ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹنگ کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک اور ٹیسٹنگ لیب بونی میڈیکل سنٹر کے لئے جلد سے جلد فراہم کردیا جائے گا جس سے ٹیسٹنگ کا عمل مذید تیز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اپر چترال کے لوگوں کی تکالیف سے آگاہ ہے اور آپ لوگوں کو بھر پور سہولیات پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اس جان لیوا مرض سے محفوظ رہیں۔ اس موقع پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ڈی،ایچ،او اپر چترال اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Facebook Comments