تازہ ترینصحت

اپرچترال میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو کم کرنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی )ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب شاہ سعودکے احکامات کی روشنی میں اپرچترال میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو کم کرنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں ڈاکٹر سردار نواز فوکل پرسن،   ڈگری کالجز اور مختلف سکولز کے پرنسپل صاحبان،  پروفیسر صاحبان، تحصیلدار مستوج، فوکل پرسن Covid-19ڈی،سی آفس اپر چترال TMO مستوج اور موڑکہو/تورکہو کے نمائندگان اور بازار یونین بونی کے صدر اور دیگر نے شرکت کیں۔ صدرمیٹنگ نے شراکاء میٹنگ کو کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے خدشات سے آگاہ کیا اوراس کے لئے باضابطہ لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے اپنے سفارشات پیش کی۔ ڈاکٹر سردارنوازنے شراکاء کو بتایا کہ اپرچترال میں کورونا کے اب تک 401کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے تقریبا 314 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، 81 ایکٹیو کیسسز ہیں اوراب تک چھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اس حوالے سے بروقت انتظامات نہ کیے گئے تو کیسسز کے بڑھنے کے مواقع زیادہ ہوسکتے ہیں۔ اس لئے SOPs پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔ آخر میں ذیل فیصلے لئے گئے۔ 1. تمام پرنسپلز اور ہیڈز آف انسٹیٹیوشنز اپنے اپنے ادارے کے حد تک اپنے طلباء و طالبات کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں احتیاطیں تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔2. TMOمستوج اور موڑکہو/تورکہو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق ہدایات پنافلکس بورڈ اور بینرز میں لکھ کر بازاروں، اڈوں، پبلک مقامات اور main entrance ایریاز میں آویزاں کرنے کے پابند ہونگے۔3. کوئی بھی کاروباری حضرات بے غیر ماسک کے کسٹمر کو سودا سلف نہیں دے گا۔ اگر کسی دکاندار یا کسٹمر کو بے غیر ماسک کے لین دین کرتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔4. TMO موڑکھو/تورکہو تمام تعلیمی اداروں میں جراثیم کش اسپرے کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔ مذید برآں اے،سی مستوج نے تمام شراکاء اور جملہ عوام اپر چترال کو کورونا وائرس سے خود کو اور اپنے خاندان والوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے احتیاط تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں زور دیا۔ انہوں نے کہا اپنے گھروں، محلوں، محکموں میں ہر فرد کو ماسک کا استعمال کرنے کی تلقین کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button