145

اسامہ وڑائچ اکیڈیمی کے لئے الگ عمارت کی تعمیر پر کام جلد شروع کیا جائے گا جس کے کنسٹرکشن کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے۔..ڈپٹی کمشنر چترال

چترال (نمائندہ  آوازچترال  ) اُسامہ کیریر اکیڈیمی کی چوتھی سالگرہ بدھ کے روز گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)   اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) لوئرچترال شہزاد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوٹی نویداحمد،آنیس الرحمان،فواداحمد،پرنسپل گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول شاہدجلال،اے سی دروش عبدالحق ا ور دوسرے افسران،سول سوسائٹی کے نمائندے، اکیڈیمی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔ اس موقع پر اکیڈیمی کے ڈائر یکٹر فداء لرحمن نے شہید اسامہ وڑائچ کی چترال میں تعلیم کے میدان میں خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس اکیڈیمی کو ان کا چترال کے لئے ایک تحفہ قرار دیا۔ڈپٹی کمشنرچترال نوید احمد نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اکیڈیمی کو مزید ترقی دینے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ اکیڈیمی کے لئے الگ عمارت کی تعمیر پر کام جلد شروع کیا جائے گا جس کے کنسٹرکشن کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے۔ اسامہ وڑائچ صرف ٹیوشن اکیڈیمی نہ بنیں بلکہ یہ ایک لیڈرشپ اورکیرئیراکیڈیمی بنیں۔ انہوں نے اکیڈیمی کے ساتھ تعاون کرنے والوں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے۔

Facebook Comments