تازہ ترین

لفظ” نیا پاکستان” استعمال کرنے کیخلاف عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد ( آوازچترال)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لفظ استعمال کرنے کے خلاف درخواست پروزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔درخواست گزار کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق حکومتی وزرا اور رہنماؤں کی جانب سے نیا پاکستان لفظ استعمال کرنا خلاف آئین اور خلاف قانون ہے۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے نام سے نیا پراجیکٹ بھی شروع کردیا۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق عدالت نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی پراجیکٹ کو کالعدم قرار دے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 24نومبر تک ملتوی کر دی گئی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button