تازہ ترین

پی ڈی ایم کے 22نومبر کے جلسے سے ایک دن قبل وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم کیلئے پاورشو دکھانے کا فیصلہ کر لیا

نوشہرہ (  آوازچترال )وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ کے بائیس نومبر کے جلسے سے ایک روز قبل اکیس نومبر کو وزیر اعظم عمران خان کے لیے پاور شو دکھانے کا فیصلہ کرلیا ،اکیس نومبر کو ویزاعظم عمران خان پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی کے سنگ بنیاد کے موقع پر بڑا جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کردیا پشاور اسلام اباد موٹروے پر سوات ایکسپریکس وے کےکنارے پر جلسہ عام منعقد کیا جائیں گا اور وزیر اعظم عمران خان کا والہانہ اسقبال کرنے کا فیصلہ اور اس جلسے کے ذریعے پی ڈی ایم کو موثر جواب دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،پاک چائنہ اکنامک کوریڈور نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ پورے خیبر پختون خواہ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوںگا پانچ ہزار ایکڑ اراضی پر صنعتی بستی چائنہ اکنامک زون میں لاکھوں نوجوان کو روزگار ملے گا۔تفصیلات ک مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹرعمران خٹک ، مشیر خوراک میاں خلیق الرحمان خٹک ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صد و ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک ،ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک ،ضلعی جنرل سیکرٹری رضاسعید بابر اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ کے جلسے کے خلاف اکیس نومبر کو بہت بڑے جلسے عام کا فیصلہ کرلیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے غیور کارکن اپنے ہر دل عزیر وزیر اعظم کا نوشہرہ پہنچنے پر والہانہ استقبال کریں گے اور یہ جلسہ عام پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوں گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام کو کسی طور پر دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے پانچوں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور خاتون ممبر صوبائی اسمبلی سومی فلک نیاز بڑے جلوسوں میں جلسہ گاہ پہنچے گےاپنے قائدین وزیر اعظم عمران خان ،وزیر دفاع پرویز خٹک ،وزیر اعلی محمود خانہ کا والہانہ استقبال کریں گے انہوںنے کہا کہ مردان صوابی چارسدہ اور پشاور سے بھی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے جلوس بھی نوشہرہ پہنچے گے تاہم جلسے کو کامیاب کرانے کا سارا دارومدار نوشہرہ پر ہے انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن اور اداروں کے خلاف بیانیہ ہے پی ڈی ایم کی قیادت نے کبھی بھیاپنے جلسوں میں غریب عوام کے مسائل مہنگائی ،بیروزگاری کا کبھی ذکر نہیں کیا ہے جمہوریت کے دعوی دار خود غیر جمہوری عمل پر اتر ائے ہے وزیر اعظم عمران کی حکومت اپنی پانچ سالہ ائینی مدت پوری کریں گی اور 2023کے انتخابات میں بھی پی ڈی ایم کوشکست ہوں گی۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان اکیس نومبر کو دن بارہ بجے پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی کا سنگ بنیاد رکھیں گےچالیس ہزار کنال اراضی پر مشتمل پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ پورے خیبر پختون خواہ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گا انہوں نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو زبردست خراج تحسین پیشن کیا جنہو ں نے اپنے وزیراعلی کے دور میں چین کئی دورے کرکے اپنے صوبے اور ضلع نوشہرہ کے لیے ایک بہت بڑا میگا پروجیکٹ منظور کرایا جس سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملیں گےاور اس صوبے کے عوام کی تقدیر بدلیں گی اور ایک بار پھر پشاور وسطی ایشیا کا تجارتی مرکز بنے جارہا ہے انہوں نے کہاچترال چکدرہ گلگت بلغستان ملاکنڈ ایجنسی کے روڈ سے بھی چین کو ایک نزدیک ترین راستہ مل جائیں گا جو ہزاروں سال پرانا تاریخی راستہ او ر اس سے چین کے ساتھ فاصلے کم ہوں گے اور چینی سامان وسطی ایشیائیں ممالک روس افغانستان تک اسانی سے پہنچ سکیں گاپیر پیائی اضاخیل ڈرائی پورٹ بھی پاک چائنہ اکنامک کوریڈور رشکئی کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے کاروبار اور خصوصا ریلوے ایم ایل ون کے قیام سے تجارتی سرگرمیاں بھی بڑھے گی انہوںنے کہا کہ جمعہ کے روز چھ نومبر کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے ضلع بھر کے پانچوں صوبائی حلقوں کے تنظیمی عہدیداروں اور غیور کارکنوں کا اعلی سطح اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں جلسے کے حوالے سے کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button