133

اپر چترال میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کا گھیرا تنگ اور بلا تعطل کاروائی جاری

اپر چترال(ذاکر محمد زخمی) اپر چترال میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کا گھیرا تنگ اور بلا تعطل کاروائی جاری۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات پر شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے مختلف بازاروں، ہوٹلز،تندور، پبلک مقامات اور اڈوں کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن انہون نے ہوٹلوں میں ابتر صفائی کی صورتحال دیکھ کر کئی ہوٹل مالکان پر برہم ہوئے اور آئندہ کے لئے احتیاط برتنے کی تاکید کی۔ انہون نے تندور مالکان کو روٹی کا وزن برقرار رکھنے اور صفائی کا خیال رکھنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ بعد ازاں انہون نے متعدد دکانداروں کو معیاری اشیاء خوردونوش کی خرید و فروخت کو یقینی بنانے کےساتھ ساتھ مہنگا فروشی اور ذخیرہ اندوزی سے باز رہنے کی تلقین کی۔ انہون نے قصاب خانوں کا بھی دورہ کیا اور قصابان کو بھی مہنگا فروشی سے باز رہنے، صفائی کا خاص خیال رکھنے اور جانوروں کے آلائش و فضلات کو باضابطہ طور پر dispose offکرنے کی بھی ہدایات کی گئی۔

Facebook Comments