تازہ ترین

پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارت کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد ( آوازچترال) پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارت کا بیان مسترد کردیا ہے، دفتر خارجہ نے کہا کہ انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا بیان غیرذمہ درانہ ہے۔ بھارت کے پاس قانونی ، اخلاقی مداخلت کا کوئی حق نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارت کا بیان مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا گلگت بلتستان کے بارے بیان غیرذمہ درانہ ہے۔ بھارت کے پاس اس معاملے پر قانونی ، اخلاقی مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت 73 برسوں سے زائد عرصے سے جموں کشمیر پرغیرقانونی قابض ہے۔ جھوٹے اور من گھڑت بھارتی دعوے حقائق تبدیل نہیں کرسکتے۔پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر پر اپنے مئوقف پر قائم ہیں۔مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزاد اور غیرجانبدرانہ رائے شماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضے کو فی الفور ختم کرے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button