88

پاکستان سے عمرہ کی پہلی دو پروازیں حجاز مقدس سعودی عرب پہنچ گئی

 اسلام آباد(آوازچترال )پاکستان سے عمرہ کی پہلی دو پروازیں حجاز مقدس سعودی عرب پہنچ گئی، پرواز 9713 کے ذریعے 46 عمرہ زائرین اسلام آباد سے مدینہ پہنچے، لاہور سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں 50 سے زائد عمرہ زائرین سوار تھے، پاکستان سے عمرہ کے لیے جانے والے مسافروں کو تین دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، مدینہ اور جدہ ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ چیک کیے گئے، سعودی عرب جانے پہنچنے والے مسافروں کا ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا۔

Facebook Comments