40

پی ٹی آئی نے پاکستانی عوام کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کو بھی تباہ کردیا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق

 باجوڑ ( آوازچترال )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے باجوڑ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے قبائلی عوام کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ پچھلے الیکشن میں جبر سے عوام کا راستہ روکا گیا ۔ جس کی وجہ سے آج عوام کا نقصان ہورہا ہے۔مریکا اور بھارت نے الیکشن میں ہماری ہار پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ موجودہ حکومت نے 22 کروڑ عوام اور قبائلیوں سے دھوکا کیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی حکومتوں میں جو ہوتا تھا وہ سلیکٹڈ کے حکومت میں بھی ہورہاہے ۔سراج الحق نے کہا کہ جھوٹ کا اگر ورلڈ کپ ہوتا تو سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان یہ ورلڈ کپ جیت لیتے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فرانس کو جواب دینے کے لیے بہادر قیادت درکار ہے۔عمران خان پریشان ہیں کہ عوام کے ساتھ کھڑا ہوا جائے یا امریکا اور یورپ کے ساتھ،انکا کہنا تھا کہ ہم چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی لانا چاہتے ہیں ۔ ہم بہت جلد پشاور اور اسلام آباد کا بھی رخ کریں گے۔ ہم مولانا فضل الرحمان کی طرح اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔ جب جائیں گے تو واپس اس وقت تک نہیں آئیں گے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونگے۔ سراج الحق نے جلسے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے نا صرف پاکستانی عوام بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی تباہ کردیا ہے ۔ موجودہ حکومت میں مدرسہ اور مسجد بھی محفوظ نہی ہیں۔ معیشت تباہ ہوگئی ہے۔موجودہ حکومت میں صرف چند افراد کے مفادات محفوظ ہیں۔ میں سرمایہ داروں کے لئے نہیں غریب عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے لئے میدان میں نکل آیا ہوں۔ میں وہ نظام لانا چاہتا ہوں جس میں غریب کسان حکمرانوں سے اپنا حق پوچھ سکے۔میرے ساتھ مافیا نہیں بلکہ دیانتدار اور ایماندار لوگ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میں عدالتوں میں انگریزی کے نظام کی بجائے قرآن کریم کا نظام دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں اس ملک میں سودی نظام کی بجائے اسلام کا نظام لانا چاہتا ہوں۔

Facebook Comments