چترال ( محکم الدین ) چترال شہر سے چالیس کلو میٹر دور پرئیت گاوں کے بالمقابل مین چترال بونی روڈ پر پک اپ ڈاٹسن اور رافور جیپ کی آپس میں ٹکر سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پرئیت سے ایک رافور جیپ جسے ڈرائیور رحمت ولی چلا رہا تھا ۔محمد عجب خان کی فیملی کے افراد بہو زوجہ محمد صغیر جہان خان ان کے دو بچوں عمر سید تین سال اور سدرہ ثانی چار ماہ اورشراف الدین برادر عجب خان کو لے کر بروم اویر جا رہاتھا ۔ کہ پرئیت کے سامنے مین سڑک پر اور ٹیک کرنے کے دوران سامنے سے آنے والی خالی پک اپ ڈاٹسن جو مرغیوں کی بونی ترسیل کے بعد واپس آرہا تھا ۔ جا ٹکرایا ۔ جس کے نتیجے میں پرئیت سے تعلق رکھنے والے خاندان کے تمام افراد زخمی ہو گئے ۔تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سےباہر ہے ۔ حادثے میں رافور کا ڈرائیور اور پک اپ ڈرائیور اسرار بالکل محفوظ رہے ۔ تاہم دونوں گاڑیوں کو آپس میں زور دار تصادم کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے ۔ زخمیوں کو آر ایچ سی منتقل کرکے علاج کیا جارہا ہے ۔ جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

مروئے گاؤں کے قریب دو گاڑیوں کا تصادم ایک ہی گھر کے پانچ افراد زخمی
Facebook Comments