تازہ ترینکاروبار

لویئر چترال میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا اجلاس

چترال (نمائندہ آوازچترال )صدر نظریہ پاکستان چترال ایڈوکیٹ الطاف گوہر کے زیر صدارت لویئر چترال میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔تلاوت کلام پاک کی عظیم سعادت سے اس اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ نظری پاکستان ٹرسٹ چترال کے چیف کوارڈینڑ رضیت باللہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے اغراض ومقاصد و تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے بات کی۔ صدر نظریہ پاکستان ٹرسٹ چترال ریجن ایڈوکیٹ الطاف گوہر نے اجلاس کی صدارت ہوتے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے مشن ایمان اتحاد اخوت محنت عمل یقین محکم پر عمل پیرا ہو کر اس معاشرے کی بہتری کے کے اپنے اپنے حصے کی ذمے داری احسن طریقے سے نبھانے پر زور دیا۔قومی زندگی کے ہر شعبے میں ٹھوس اور تیز رفتار ترقی کی پالیسوں اور منصوبوں پر عمل درامد کے لیے جذبوں کی ضرورت ہے۔ جبکہ نایب صدر نظریہ پاکستان نصر الہی نے اس اجلاس کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کئ نسلوں کی بیش بہا قربانیوں کا ثمر ہے اس نے کہا کہ قومی خدمات کو فروع دینا اور ہر قسم کے تفرقات اور استحصال کے خلاف اور نئی نسل میں شعور اجاگر کرنا پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ثابت ہو گا۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے جنرل سیکڑیری حیسن احمد نے کہا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ پورے پاکستان میں اپنی بہتریں خدمات انجام دے رہا ہے۔نظریہ پاکستان ٹرسٹ چترال اس معاشرے کی اصلاح اور معاشرے کے ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گا جو ہماری تاریخ کے ہیروز ہیں۔وہ چاہیے زندگی کے جس شعبے بھی ان کا تعلق ہو آن کو اگے لانا ہو گا ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگا۔کیونکہ وہ افراد بھی اس مملکت خداداد کے شہری ہیں۔ اس اجلاس میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ چترال کے سنئیر نایب صدر نوالھدی یفتالی نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا کہ نطریہ پاکستان ٹرسٹ کا قیام چترال کے واسطے وقت کی اہم ضرورت تھا۔اس موقع پر اس نے کہا تحریک پاکستان کے وہ سپاہی جنہوں نے اس ملک کی سلامیت کے لیے قربانیاں دی ہیں وہ ہماری تاریخ کے گمنام ہیروز ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔اس کی خدمات ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم اس پاک سر زمین میں خود مختار زندگی جئیے رہے ہیں۔ہم سب کو اس پرچم تلے ایک ہونا ہے۔ کلیلاش کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے نطریہ پاکستان ٹرسٹ کے نائب سکیڑیری ایڈوکیٹ نابیگ شراکٹ نے اس اجلاس سے اپنے خطاب میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب پاکستان ہیں اس دھرتی نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔اب ہم اس پیلٹ فارم کے زریعے اس ملک کے ان گمنام سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنیگے جو ہماری آزادی کے خاطر اپنی آزادی کو قربان کر دئیے ہیں۔ اس اجلاس کے آخر میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ضلع اپر چترال سمیت لویر چترال میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے لیے ممبر سازی کا عمل بہت جلد شروع کیا جاۓ گا۔اور ساتھ تحریک پاکستان کے گمنام سپاہیوں کے خاندانوں کو ان بڑوں کے عظیم خدمات کے لیے گولڈ میڈل سے نوازا جاۓ

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button