تازہ ترین

’میں اورٹرمپ ایک جیسے ہیں‘وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کر لیا

اسلام آباد(   آوازچترال )وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اور ٹرمپ غیر روایتی سیاستدان ہیں۔ جوبائیڈن رائے عامہ میں مقبول نظر آرہے ہیں لیکن ٹرمپ روایتی سیاستدان نہیں وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نازی نظریئے پر چلنے والی فاشسٹ ریاست ہے۔ بھارت اپنے ہمسائے ممالک کے لیے خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جرمن جریدےدیرسپیگل کو انٹرویودیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا لیڈرہوں جس نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو متحرک کیا ہے، میں نے 22سال جدوجہد کی اور اپنی پارٹی بنائی، مختلف سوچ اپنا کر نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کیا۔ ا ن سے سوال کیاگیا کہ امریکا کا اگلا صدرکون ہوگا؟جوبائیڈن یا ٹرمپ؟ تو وزیراعظم نے جواب دیا کہ جوبائیڈن رائے عامہ میں مقبول نظرآرہے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ میری طرح روایتی سیاستدان نہیں، وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیاامریکی صدرجوبھی ہوپاکستان اوربھارت سے یکساں رویہ رکھناچاہیے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button