75

بڑھتا ہوا کورونا وائرس، پاکستان سمیت دنیا بھر میں سکولز کے حوالے سے اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کا اہم فیصلہ

نیویارک ( آوازچترال )اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا کے خطرے کے باوجود اسکول کھلے رہنے چاہئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسکولبند ہونے کی وجہ سے غریب ملکوں میں بچوں کو بہت نقصان ہوا ہے جب کہ امیر ممالک میں آن لائن تعلیم سے فائدہ اٹھانے والے بچوں کا 6 ہفتے کا نقصان ہوا۔یونیسیف کے ایجوکیشن چیف رابرٹ جنکنز کا کہنا ہے کہ کورونا دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کیلئے تباہی کاباعث بنا لیکن اسکول کھولنے کو ترجیح دینا اورکلاسیں فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ غریب اور امیر ممالک میں تعلیم میں بڑھتے خلا کوکم کرنیکی ضرورت ہے، تمام ملکوں کے لیے اسکول سسٹم میں فوری سرمایہ کاری ضروری ہے۔ یونیسیف، یونیسکو اور عالمی بینک کی رپورٹ 150 ممالک سے حاصل معلومات پرمبنی ہے اور رپورٹ رواں سال جون سے اکتوبر تک حاصل معلومات کی بنیاد پرتیارکی گئی

Facebook Comments