تازہ ترین

سابق ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے چترال میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو

چترال( نمائندہ  آوازچترال)سابق ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے بدھ کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے چترال میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور انہیں مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ سابق ضلع ناظم کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو تجویز پیش کیاگیا کہ چترال کی سوشیو اکنامک ڈیویلپمنٹ اور انفراسٹرکچر ز کے بارے میں اسلام آباد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کیا جائے جس سے انہوں نے اتفاق کیا۔ انہوں نے چترال میں فائیو اسٹار ہوٹل پراجیکٹ شروع کرنے پر معروف بزنس مین انورامان اور ان کی اہلیہ نسرین امان کا چترال کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یہ عظیم منصوبہ چترال کی ترقی کے لئے نئی راہیں کھول دے گا۔….

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button