102

اسلام آباد میں قائم مندر کھولنے کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنا موقف حکومت کے سامنے رکھ دیا

اسلام آباد( آوازچترال)اسلامی نظریاتی کونسل نے سیدپور اسلام آباد میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے دیتے ہوئے سیدپور میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ہندو کمیونٹی کیلئے شمشان گھاٹ کے لیےجگہ فراہم کرنے اور مذہبی تہواروں کے لیے کمیونٹی سینٹر تعمیر کرنے کی اجازت ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق غیر سرکاری عبادت گاہوں کے لیے سرکاری فنڈ مختص کرنے کی حمایت نہیں کی جاسکتی لہذا بطور پاکستانی شہری حکومت ہندو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے الگ سے رقم مختص کر سکتی ہے۔

Facebook Comments