47

وزیراعظم عمران خان نے 120نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد( آوازچترال)وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 120نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نے زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی بھی منظور ی دے دی ۔ نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ترجمان وزارت قانون نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کے لیے مزید 120نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظور دے دی ہے۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق اسلام آباد میں پہلے مرحلے میں 30نئی احتساب عدالتیں بنیں گے۔ وزیراعظم عمران کان نے وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تعاون کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے اسامیوں کی تشکیل اور فنڈز کی فراہمی کا بھی فوری حکم دے دیا۔   وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مقدمات کے لیے الگ خصوصی عدالتوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعظم نے وزارت قانون کو مشورے کے بعد جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔نئی خصوصی عدالتیں زیادتی کے مقدمات کی سماعت کریں گی ۔ نئی عدالتوں کا مرحلہ وار قیام مالی مشکلات کے باعث کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نےحکومت کو 120نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دیا تھا۔

Facebook Comments