تازہ ترین

پاکستان کے زائرین یکم نومبر2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے

 اسلام آباد (  آوازچترال)کررونا کی وجہ سے عمرہ کی بندش کو نئے قواعد کے ساتھ کھولنے کے اعلان کے بعد پاکستان کے زائرین بھی یکم نومبر2020 سے عمرہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے، دنیا بھر کی طرح پاکستان کے زائرین بھی یکم نومبر2020 سے عمرہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے اور سعودی حکومت نے ایئرلائنز، ٹورآپریٹرز اور زائرین کے لیے ایس اوپیز جاری کردیے ہیں۔
زائرین کو ایئرلائنز سماجی فاصلوں سے سعودی عرب لانے کی پابند ہوں گی، عمرہ زائرن کا منظور شدہ لبارٹریز سے 72 گھنٹے پہلے کررونا ٹیسٹ ہوگا، عمرہ زائرین نیگیٹو رپورٹ روانگی سے قبل ایئرپورٹ کاؤنٹرز پر جمع کرائیں گے، عمرہ زائرین میں ضعیف العمرافراد کے داخلے پر پابندی ہوگی، گزشتہ روز سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان سمیت بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ایس او پیز(احتیاطی تدابیر) جاری کیے ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
دو روز قبل سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے اس بات کی تصدیق کی تھی، عالمی ممالک کے زائرین 1 نومبر بروز اتوار سے عمرہ ادا کرسکیں گے، سعودی حکومت نے سات ماہ کی پابندی کے بعد مقامی شہریوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت رواں ماہ کے آغاز پر دی، پہلے مرحلے میں روزانہ 6 ہزار سعودی زائرین نے 6 مختلف اوقات میں عمرہ ادا کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button