تازہ ترین
30 اکتوبر 2020 کو 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ وزارت داخلہ
پشاور ( آوازچترال نیوز) وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔ وزارت داخلہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 اکتوبر 2020 کو 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت اور ان کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔
Facebook Comments