تازہ ترین

پچھلے مہینے چرون میں ایک بیٹی دریاء چترال میں خودکشی کی تھی۔اس کی لاش پرپیش کے مقام دریاء چترال سے نکالکر بونی ہسپتال پہنچادی

 اپر چترال (  آوازچترال)اپر چترال کے مقام چرون سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی حوریہ دختر محمود قادر نے 24 ستمبر 2020 کو دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کردی تھی، جس کی ڈیڈ باڈی آج اپر چترال کے مقام پرپش میں دکھائی دینے پر مقامی افراد نے ریسکیو 1122 لوئر چترال کو اطلاع دی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے اپر چترال پرپش پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو دریائے چترال کے کنارے سے ریکور کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپر چترال بونی منتقل کیا جہاں سے ڈیڈ باڈی کو ورثاء کے حوالے کی جائے گی.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button