50

عوام کے ووٹوں سے فیصلے ہونگے تو قسمت بدل جائے گی:بلاول بھٹو

شگر (نمائندہ آوازچترال) گلگت بلتستان میں عوام اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم کٹھ پتلی نہیں ہیں ،ہم نے سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو بچانا ہے ،اس دفعہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجاز ت نہیں دینگے ،موجود ہ حکمرانوں نے ہر طبقہ کے لوگوں کو تکلیف پہنچائی ،عوام کے ووٹوں سے فیصلے ہونگے تو عوام کی قسمت بدل جائے گی ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا اسی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ایک الگ صوبہ بنا کر دینگے لیکن ایک لمبا عرصہ گزر گیا حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ سے متعلق کوئی کام نہیں کیا ،یہ حکومت صرف کٹھ پتلی حکومت ہے ،انہوں نے 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا ،لاکھوں نوکریاں دینے والوں نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا ،اب انہیں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،گلگت بلتستان کے بہت سے لوگ سندھ آکر محنت کرتے ہیں ،گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سندھ میں بھی روزگار کے مواقع فراہم کرینگے ۔

Facebook Comments