54

امریکی صدارتی انتخابات، صدر نے ٹرمپ کو ووٹ ڈال دیا

نیویارک ( آوازچترال)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریاست فلوریڈا میں قبل ازوقت اپنا ووٹ ڈال دیا۔ پولنگ اسٹیشن سے باہر نکلتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹرمپ نامی شخص کو ووٹ دیا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ووٹ ڈالنے کا محفوظ طریقہ ہے، ہر چیز بالکل ٹھیک اور درست تھی اور یہ ڈاک کے ذریعے ووٹ بھیجنے سے زیادہ محفوظ ہے۔ امریکی صدر نے پولنگ مرکز میں ووٹ ڈالنے کے لیے جاتے وقت چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا۔ جبکہ انھیں امریکا میں کورونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد سے کم ہی چہرے پر ماسک پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Facebook Comments