تازہ ترین

صوبائی صدر پی پی پی خیبر پختونخواہ ہمایون خان کے دورہ چترال کے حوالے سےپاکستان پیپلز پارٹی اپر و لوئر چترال کی ضلعی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

چترال(نمائندہ آوازچترال )  پاکستان پیپلز پارٹی اپر و لوئر چترال کی ضلعی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر پی پی پی چترال سلیم خان منعقد ہوا جس میں اپر اور لوئر چترال سے بڑی تعداد میں پارٹی کارکنا ن اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد صوبائی صدر پی پی پی خیبر پختونخواہ ہمایون خان اور صوبائی کابینہ کے دیگر افراد کے دورہ چترال کے حوالے سے لائحہ عمل تیا ر کرنا تھا۔
میٹنگ میں فیصلے ہوا کہ پہلا پروگرام 27 اکتوبر کو بونی میں ورکرز کنونشن ہوگا جس میں اپر چترال کے پارٹی عہدیداراں، اور جیالے بڑی تعداد میں شرکت کریں۔
دوسر ا ورکر کنونشن پی ٹی ڈی سی چترال میں ہوگا جس میں لوئر چترال کے پارٹی کارکنا ن و عہدیداران شریک ہونگے۔میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ صوبائی صدر اور دیگر مہمانوں کا بھر پور استقبال کیا جائے گا اس کے علاوہ اپر چترال کے لئے الگ ضلعی کابینہ کی تشکیل بھی ہوگی

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button