111

ڈی پی او چترال عبدالحئی نے چترال میں شہر کے معززیں کے لئے اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام

چترال ( نمائندہ آوازچترال) ڈی پی او چترال عبدالحئی نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں شہر کے معززیں کے لئے اپنے بیٹے محمد ذیشان خان کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں سول اور فوجی افسران بھی شریک ہوئے۔ محمد ذیشان خان کی شادی جغور کی معروف شخصیت معراج لال کی بیٹی سے جمعہ کے روز ہوئی تھی۔ چترال میں یہ پہلا دعوت ولیمہ تھا جسے غیر مقامی افسر نے اہتمام کیا تھا۔ ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Facebook Comments