75

ہائی سکول کے طلباء وطالبات کے مابین ہائی سکول بونی میں تقریری مقابلے..چوئینج کے سید عمر علی شاہ اؤل پوزیشن

اپر چترال (ذاکر محمد زخمی) تحصیل مستوج کے ہائی سکول کے طلباء وطالبات کے مابین ہائی سکول بونی میں تقریری مقابلے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کے سلسلے اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ تعلیم ضلع اپر چترال کی ہدایت پر آج گوارنمنٹ ہائی سکول بونی میں تحصیل سطح پرطلباء اور طالبات میں تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے کرائے گئے ۔جس میں تحصیل مستوج کے ہائی سکول کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کے پرنسپل سید مظہر علی شاہ مہمان خصوصی اور وائس پرنسپل ہائی سکول بونی محمد اکرام نے صدارت کی۔اسٹیج کے فرائض استاد امتیاز سنبھالے ہوئے تھے۔تلاوت کلام پاک سے اغازکیاگیا۔ اوردو تقریری مقابلے میں ہائی سکول چوئینج کے سید عمر علی شاہ اؤل پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔جبکہ انگریزی تقریر میں جیت ہائی سکول بونی کے اقرا عادل رضا کے حصے میں آئی۔ مضمون نویسی انگریزی میں ہائی سکول بانگ کے حمیرہ اور اوردو مضمون نویسی میں ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کے سید مدثرالحسن شاہ سبقت لے گیے۔اگلا مقابلہ ضلعی سطح پر 27 آکتوبر کو ہائی سکول بونی میں منعقد ہوگی۔تقریب سے مہمان خصوصی۔ صدر مخفل کے علاوه ذاکر زخمی نے بھی خطاب کی اور مقابلے میں شریک طلباء وا طالبات کی کاوشوں پر انہیں داد دی۔

Facebook Comments