تازہ ترینصحت

26 اکتوبر سے 128 اضلاع میں 30 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوائیں جائیں گے

  اسلام آباد  ( آوازچترال )  26 اکتوبر سے 128 اضلاع میں 30 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوائیں جائیں گے،فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئےبھرپور جدوجہد کررہی ہے، 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو قطرے ہر مہم میں پلوائے جائیں، فرنٹ لائن ورکرز کو خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، متحد ہوکر جلد اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے، پنجاب کے 33 اضلاع، بلوچستان 33، سندھ 41، گلگت بلتستان 8، آزاد جموں و کشمیر کے 10 اضلاع میں پولیو قطرے پلائے جائیں گے،
خیبرپختونخوا کے ایک ضلع میں انسداد پولیو مہم ہوگی مہم میں 2 لاکھ 10 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے ، نیشنل کوارڈینٹر پولیو کے مطابق ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اصل ہیروز ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button