81

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چترال فلورمل کی اپریشن کو بند کرنے پر تشویش کا اظہار…چترال کے عوام سبسڈائزڈ ریٹ پر آٹا سے محروم ہوگئے

چترال(نما یندہ آوازچترال ) چترال کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چترال فلورمل کی اپریشن کو بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے چترال کے عوام سبسڈائزڈ ریٹ پر آٹا سے محروم ہوگئے ہیں اور آٹے کی قلت کا بحران مزید گھمبیر صورت اختیار کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے کی واحد فلور مل کو پیدوار سے روکنا ناقابل فہم بات ہے اور ضلعی انتظامیہ اپنی اس قدم کی کوئی توجیہ پیش نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہاکہ اگر ضلعے سے باہر آٹا کی سمگلنگ کوجواز بناکر پیش کیاجارہا ہے تو بھی قابل قبول نہیں ہے کیونکہ اسمگلنگ کو روک دیا جائے نہ کہ آٹے کی پیدوار کو روک کر قلت پیدا کیا جائے۔ انہوں نے اسمگلنگ کے بارے میں کہاکہ گزشتہ دنوں اپر چترال جانے والی گاڑی میں صرف چار بوری آٹا پکڑ ے گئے تھے جنہیں مل میں کام کرنے والے مزدور اپنے گھر کے لئے بھیج رہے تھے جسے سمگلنگ کا نام نہیں دیا جاسکتا لیکن ٹائیگر فورس نے اسے اپنی کارکردگی دیکھادی اور اسی بنا پر فلور مل کو پیدوار سے روک دیا گیا۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال فلور مل کی پیدوار کو فوری طور پر دوبارہ شروع کرایا جائے تاکہ عوام کو سستے داموں معیاری آٹا دستیاب ہوسکے اور اسے غیر ضروری طور پر بند کرنے کی تحقیقات بھی کرائی جائے۔

Facebook Comments