تحریک انصاف کی ٹائیگرفورس کے مقابلے میں مریم نواز نے بھی ن لیگ کی فورس بنانے کا اعلان کردیا، نام کیا رکھا؟ ن لیگی کارکن شمولیت کیلئے پرجوش
اسلام آباد( آواز چترال نیوز)پی ٹی آئی کی ٹائیگرفورس کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے”شیر جوان فورس ”بنانے کا اعلان، میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ جلسے کے بعد مسلم لیگ ن کینائب صدر اور مرکزی رہنما مریم نواز”شیر جوان فورس” کی تشکیل کے لیے کالجز یونیورسٹیز اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات سے ملاقاتیں کریں گی۔مریم نواز نے پارٹی رہنمائوں، عہدیداروں اور نوجوان کارکنوں کے ساتھ رابطے بڑھاتے ہوئے شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مریم نواز پڑھے لکھے نوجوانوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کیلئے ملاقاتیں کریں گی اور انہیں ”شیر جوان فورس” میں شمولیت کی دعوت دیں گی۔ذرائع کے مطابق شیر جوان فورس کا مقصد ن لیگی اعلیٰ قیادت کی حفاظت اور گرفتاری کی صورت میں مزاحمت کرنا ہے اور انہیں ہر ماہ ایک مناسب معاوضہ بھی دیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی ٹائیگر فورس سے بھی مختلف قسم کے کام لئے جاتے ہیں ، آج کل انہیں مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق مختلف اہداف دئیے گئے ہیں ۔