تازہ ترینکاروبار

خیبر پختونخوا میں 6 صنعتی زونز کے قیام کیلئے تیاریاں مکمل..ان اکنامک زونز میں رشکئی، نوشہرہ، غازی، چترال، مہمند اور ڈی آئی خان اکنامک زونز شامل ہیں،

 پشاور( آواز چترال نیوز ) خیبر پختونخوا میں معاشی انقلاب کیلئے حکومت کا بڑا اقدام خیبر پختونخوا میں 6 صنعتی زونز کے قیام کیلئے تیاریاں مکمل ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اکنامک زونز کے حوالے سے اجلاس۔ صوبے میں صنعتی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں اہم پیشرفت۔ چھ مختلف اکنامک زونز کے قیام کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے. اجلاس کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے سال فروری تک ان تمام چھ اکنامک زونز کا باضابطہ افتتاح متوقع ہے۔ ان اکنامک زونز میں رشکئی، نوشہرہ، غازی، چترال، مہمند اور ڈی آئی خان اکنامک زونز شامل ہیں، ان اکنامک زونز کے قیام سے صوبے میں روزگار کے بلواسطہ اور بلاواسطہ تین لاکھ مواقع پیدا ہونگے۔ان اکنامک زونز میں 300 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ درابند اسپیشل اکنامک زون، بنوں اکنامک زون اور بونیر اکنامک زون کے قیام پر بھی پیشرفت جاری ہے. وزیر اعلی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ صوبے کا مستقبل صنعتوں سے وابستہ ہے،صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں. وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ اکنامک زونز کے قیام پر ٹائم لائینز کے مطابق پیشرفت کو یقینی بنایا جائے.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button