تازہ ترین

ٹائیگر فورس کاروباری جگہوں کا دورہ کرکے اشیاء خوردنوش کے نرخوں کا خفیہ طور پر معلومات حاصل کرکے آفیسران تک پہنچائیں گے

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)صوبائی سطح پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت ٹائیگر فورس کا ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کو بلانے کا مقصد پرائز کو کنٹرول کر نے کے سلسلے میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کی مدد حاصل کرنا تھا۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کی بدولت ٹائیگر فورس کے جوانوں کو اشیاء خوردنوش کے نرخنامے کی فوٹو کاپیاں دی گئی۔ ٹائیگر فورس کے جوان کاروباری جگہوں کا دورہ کرکے اشیاء خوردنوش کے نرخوں کا خفیہ طور پر معلومات حاصل کرکے گران فروشوں کے نام معہ تفصیل ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے آفیسران تک پہنچائیں گے اور اس طرح گرانفروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ٹائیگر فورس کے تمام جوانوں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ مذید انہیں سمجھایا گیا کہ اپنے اپنے حدود میں جو عناصر منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور گرا نفروشی میں ملوث ہیں آپ صرف ان کا ڈیٹا خفیہ طور پر حاصل کرکے ہم تک اطلاع پہنچائیں گیاور اس سلسلے میں کسی دکاندار یا کاروباری حضرات کے ساتھ جھگڑا کرنے کی ضرورت نہیں۔ میٹنگ کے آخر میں ٹائیگر فورس کے جوانوں میں نرخنامے کی کاپیاں تھمادی گئیں اور پرائمنسٹرآف پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button