تازہ ترین

چترال ڈیولپمنٹ موومنٹ کیلیے ایک سال کے لیے عبوری کابینہ تشکیل دیا گیا

لوئر چترال (   آواز چترال نیوز) چترال ڈیولپمنٹ موومنٹ( CDM) کا کیبنٹ سازی کا اجلاس اتوار کے روز مقامی رسٹورانٹ چترال میں منعقد ہوا۔ بہت کم عرصے میں شہرت پانے والا یہ تحریک Road,s Our Demand یک نکاتی ایجنڈا کےجھنڈے کے نیچے جمع گروپ میں شامل اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے شخصیات میں شہزادہ سیراج الملک مولانا اسرار الدین الہلال (بلبل ے چترال) پروفیسر ممتاز حسین ایڈوکیٹ وقاص احمد جاوید اقبال صدر دعوت وعزیمت حاجی شبیراحمد شیرحکیم مطائب خان شاہ کمال الدین توصیف نواز لیاقت علی خان صابراحمد اشتیاق احمد اکاش شاکراحمد طاہرزمان مطاٸیب شاھ سکینہ موغ توصف نواز چترال یونیورسٹی نے شرکت کیے۔ اجلاس باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد چترال ڈیولپمنٹ موومنٹ کیلیے ایک سال کے لیے عبوری کابینہ تشکیل دیا گیا۔ 1-ایڈوکیٹ وقاص احمد چیئرمین لوئر اینڈ اپر چترال 2- حاجی شبیراحمد وائس چیئرمین نمبر 3 صابر احمدر صدر نمبر 4 .مولانا اسرار سنیر ناٸب صدر نمبر 5 .شیر حاکیم ناٸب صدر نمبر 6..اشتیاق احمد سکریڑی جنرل نمبر 7 .شاکر احمد ڈپٹی سکریڑی جنرل۔ نمبر 8.لیاقت علی خان فیانس سکریڑی نمبر 9..اصف علی خان ڈپٹی فیانس سکریڑی ن نبمر 10..افسر خان نمبر 11…محمد تیمور نمبر 12 جمشید احمد میڈیا کواڈینٹرز نمر 13.طاھر زمان انفارمیشن سکریڑی لوئر چترال کی کیبنٹ سازی کے بعد اجلاس کے تمام شراکاء نے اپر چترال کیبنٹ سازی کیلیے شیخ عبدواللہ صاحب کو اپر چترال میں جلد اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں منتخب ارکان اور دیگرگروپ ممبران نے چترال لوئر اپر کے تمام عوام سے اپیل کی کہ Road,s Our Deman کے تحریک میں پوری قوم یک زبان ہوکر اس پلیٹ فارم کا ساتھ دیں اور اس تحریک کا حصی بنیں تاکہ ارباب اختیار کی توجہ چترال کے خستہ حال سڑکوں پر اجائے۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button