تازہ ترین

سندھ میں گورنر راج لگانے کیلئے کاغذی کاروائی تیارکرلی گئی

لاہور(  آواز چترال نیوز ) وفاقی ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کیلئے پیپر ورک تیارکرلیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر سندھ میں گورنر راج نافذ کردیا جائے گا، لیکن فی الحال گورنر راج فوری لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قانونی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں گورنر راج لگانے کیلئے کاغذی کاروائی تیارہے۔ فی الحال گورنرراج لگانے کافیصلہ نہیں کیا گیا۔ لیکن ضرورت پڑنے پر سندھ میں فوری گورنر راج نافذ کردیا جائے گا۔ جس کے بعد سول حکومت کی آئینی و قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی تیس ستمبر کو کہا تھا کہ گورنر راج نہیں لگے گا لیکن جنوری میں موسمی تبدیلی ضرور آئے گی لیکن سیاسی تبدیلی کا کوئی نہ سوچے۔    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے روہڑی میں سید طاہر شاہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پیکیج کے بعد وزیر اعظم اندرون سندھ کے پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔ وفاق اپنا کام بہتر انداز میں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈائون وزیر اعظم کی بہترین سوچ تھی۔ پاکستان دنیا میں کووڈ پر بہترین کنٹرول حاصل کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ گورنر راج کی باتیں گورنر کو چھوڑ کرکی جاتی ہیں۔ گورنر راج نہیں لگ رہا، سندھ حکومت بے خوف کام کرے۔ جنوری میں موسمی تبدیلی ضرور آئے گی، لیکن سیاسی تبدیلی کا کوئی نہ سوچے۔ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں سینیٹ انتخاب ضرور ہوں۔ اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے واویلا کر رہی ہے۔ عمران خان کسی کو این آراو نہیں دیں گے۔ روڈ بننے سے تجارت اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button