76

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے مختلف بازاروں، میڈیکل سٹورز اور پبلک مقامات کا دورہ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج بہمراہ مس شگفتہ سرور  نے اپر چترال کے مختلف بازاروں، میڈیکل سٹورز اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد منافع خوری کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے احکامات پرعملدرآمد کو یقینی بناناتھا۔ دوران چیکنگ غیر معیاری اشیاء خوردونوش فرخت کرنے پر متعدد کاروباری طبقات کو سرزنش کی گئی اور کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی خریدوفروخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت ترین وارننگ جاری کئے گئے۔مذید برآں دکانداروں کوآگاہ کیا گیا کہ آئندہ کے لئے غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی لین دین سے باز رہیں بصورت دیگر سحت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments