تازہ ترین

پریچ ریچ کا واٹر سپلائی پراجیکٹ مکمل کرنے پر (اکاہ)کے ار پی ایم،انجینئرز اور اسٹاف کا شکریہ…سابق ویلج ناظم محمد نادر

چترال ( آوازچترال)اہلیان خوشنادوری اور پریچ ریچ نے 2مہینے کی مختصرمدت میں واٹرسپلائی پراجیکٹ مکمل کرنے پرآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ (اکاہ)کے آرپی ایم امیرمحمدڈسٹرکٹ انجینئرالطاف حسین شاہ،ایریاانجینئررحیم اللہ شمسی اوردیگرمتعلقہ اسٹاف کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ علاقے کے عوام کا بڑا پانی کا بڑامسئلہ حل ہوگیا ہے۔
سابق ویلج ناظم محمد نادر، قیمت زرین،دولت زرین،،نادر لال،شیر حیدر،شاہین اوردیگرعمائدین علاقہ نے کہا کہ آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ (اکاہ)نے عوامی خدمت کواپنافرض سمجھ کرخوشنادوری اورپریچ کے واٹرسپلائی پراجیکٹ انتہائی کم عرصے میں مکمل کرکے سینکڑوں آبادی والے علاقے کے گھر گھر پانی کی فراہمی کویقینی بنا یاہے جوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب تک یہاں پانی کے صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے مکین کئی بیماریوں اورمشکلات سے دوچارتھے اور اب ان کی دن رات کوششوں کے بدولت ہرگھرمیں پینے کی صاف پانی کی لائن پہنچایاگیاہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button