تازہ ترینمضامین

15اکتوبرہاتھ دھونے کاعالمی دن۔۔۔۔تحریر: سیدنذیرحسین شاہ نذیر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن ہر سال 15 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد ہاتھ دھونے کی عادت سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ہاتھ دھونا خود کو اور اپنے خاندان کو بیمار ہونے سے بچانے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ صحت مند رہنے کے لیے آپ کو کب اور کس طرح اپنے ہاتھوں کو دھونا چاہیے۔ان چار مواقع پر ہاتھ دھونا بہت ضروری ہے کھانا پکانے سے پہلے، کھانا کھانے کے بعد،رفع حاجت کے بعد اور کھانسنے اور چھینکنے کے بعد۔
اسلامی معاشرے میں صفائی کی بہت اہمیت ہے اور اسے نصف ایمان کہا جاتا ہے بلکہ سائنسی نقطہ نظر سے بھی ہاتھوں کی صفائی پر بہت زور دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے 15اکتوبرکو ہاتھ دھونے کا عالمی دن کے موقع پرملک بھرمیں سرکاری اورغیر سرکاری ادارے پروگرامات منعقد کرتی ہیں۔تعلیمی اداروں میں بھی ہاتھ دھونے کی اہمیت اور فوائد سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد بالخصوص بچے جراثیم سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں جس کی بنیادی وجہ ہاتھ نہ دھونا ہے۔ باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کی عادت کو اپنانے سے آپ مختلف جراثیم اور متعدی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
چترال میں اس سال ہاشو فاونڈیشن نے گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں اس دن کی مناسبت سے ایک تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اورہاشوفاونڈیشن چترال کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرکے سینئرنرس نے سکول ہذا کے بچوں کوہاتھ دھونے کی اہمت بناتے ہوئے کہاکہ کروناجیسے مہک وباء سے اپنے اوراپنے گھروانوں کومحفوظ رکھنے کیلئے صابن کے ساتھ اچھی طرح ہاتھ دھولیں۔ہاتھ دھونے کا عالمی دن صرف سکولوں کے بچوں کیلئے منایا جاتا ہے لیکن ہر شخص صابن سے ہاتھ دھو کراس دن کے منانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اپنے ہاتھوں کو وائرس سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لئے، جلدی میں ہاتھ دھونے یا رگڑنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ موثر انداز میں ہاتھ دھونے کا مرحلہ تفصیل سے بتاتے ہوکہاکہ
پہلا۔بہتے ہوئے پانی سے اپنے ہاتھ گیلے کریں۔
دوسرا۔ ہاتھوں پر اتنا صابن لگائیں کہ آپ کے گیلے ہاتھ پوری طرح صابن کی جھاگ میں چھپ جائیں۔
تیسرا۔ہاتھوں کی دونوں جانب سطح، انگلیوں کے درمیان اور ناخنوں کے اندرونی حصوں کو اپنے ہاتھوں سے اچھی طرح رگڑیں۔
چوتھا۔ کم از کم 20 سیکنڈ تک رگڑیں۔
پانچواں۔یہ وقت ذہن میں رکھنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ہاتھ دھونے کے دوران دو مرتبہ سالگرہ مبارک (ہیپی برتھ ڈے) گیت گائیں۔
چھٹا۔بہتے ہوئے پانی سے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھو لیں۔
ساتویں۔ اپنے گیلے ہاتھ کسی صاف کپڑے یا ایسے تولیے سے صاف کرلیں جو صرف آپ کے استعمال میں ہو۔
اس عمل کوباربارکرکے کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔
آپ اکثر اپنے ہاتھوں کو دھو کر صحت مند رہنے میں اپنی اور اپنے عزیزوں کی مدد کر سکتے ہیں، خاص طور پر ان اہم اوقات کے دوران جب آپ کو جراثیم لگنے اور پھیلنے کا خطرہ ہوتے ہیں۔رش والے عوامی مقامات سے واپسی پر، پبلک سواری استعمال کرنے کے بعد، مارکیٹ سے واپس آنے پرگھر سے باہر چیزوں کی سطح پر ہاتھ لگانے کے بعد، حتیٰ کہ دروازے کے لاک چھونے کے بعدصابن اورپانی سے ہاتھوں کودھونااورہینڈسینیٹائزرکااستعمال کرنابہت ضروری ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں آن بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے،جو ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے جنم لے سکتی ہیں۔، وائرس کے پھیلاؤ کے عمل کو روکنے کا سب سے سستا، سب سے آسان اور سب سے اہم طریقہ اپنے ہاتھوں کو صاف پانی اور صابن سے بار بار دھونا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button