تازہ ترین

جتنی کرپشن آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی،پی ٹی آئی رکن اسمبلی ایک بار پھر اپنی حکومت پر برس پڑے ، عمران خان کو اپنی ٹیم بدلنے کا مشورہ

اسلام آباد ( آوازچترال )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے ایک بار پھر اپنی ہی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نچلی سطح پر آج جتنی کرپشن ہے اتنی پہلے کبھی بھی نہیں تھی،وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اپنی ٹیم تبدیل کریںایک انٹریومیں انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی مادر پدر آزاد ہے کیونکہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہصحت میں بہت کرپشن ہو رہی ہے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ لوگ مہنگائی سے بہت تنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی میں آئے تھے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر کہا کہ کئی سالوں کا مسئلہ ایک دم حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت بتا دے گا کہ کتنے لوگ اپوزیشن کے احتجاج میں باہر نکلتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button