اربوں ڈالرز کی مالک ، بستر مرگ پر پڑی عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر کے آخری پیغام نے دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا
اسلام آباد( آوازچترال)اربوں ڈالرز ، محل جیسا گھر ، ذاتی ہوائی جہاز، شہرت اور دنیا کی رنگینیاں کسی کام نہ آئی بستر مرگ پر پڑی عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر کے آخری پیغام نے دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا دنیا کی مشہور ترین فیشن ڈیزائنر اور مصنف کرسڈا روڈریگز نے کینسر میں مبتلا ھونے کے بعد کچھ ایسا کیا لکھا !کہ ساری دنیا ان کے الفاظ کے درد میں کھو گئی ، انہوں نے لکھا کہ میرے پاس اپنے گیراج میں دنیا کی سب سے مہنگی برانڈ کار ھے لیکن اب میں وہیل چیئر پر سفر کرتی ھوں ، میرا گھر ہر طرح کے ڈیزائنز کے کپڑوں جوتوں اور قیمتی سامان سے بھرا ھوا ھے لیکن میرا جسم اسپتال کی فراہم کردہ ایک چھوٹی سی چادر میں لپیٹا ھوا ھے .. بینک میں کافی رقم ھے لیکن اب اس رقم سے مجھے کوئی فائدہ نہیں ھو رہا .. میرا گھر محل کی طرح ھے لیکن میں ہسپتال میں ڈبل سائز کے بستر پر پڑی ھوں .. میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے دوسرے فائیو اسٹار ہوٹل میں جاسکتی ھوں لیکن اب میں ہسپتال میں ایک لیب سے دوسری لیب میں جاتے ھوئے وقت گزارتی ھوں .. میں نے سینکڑوں لوگوں کو آٹوگراف دئیے آج ڈاکٹر کا نوٹ میرا آٹوگراف ھے .. میرے بالوں کو سجانے کے لئے میرے پاس سات بیوٹیشنز تھیں آج میرے سر پر ایک بال تک نہیں ھے .. نجی جیٹ میں , میں جہاں چاہتی تھی اُڑ جاتی تھی لیکن اب مجھے ہسپتال کے برآمدے میں جانے کے لئے دو افراد کی مدد کی ضرورت ہوتی ھے .. میں اعلی ترین کھانوں سے لُطف اندوز ھوتی رہی لیکن اب میری خوراک دن میں دو گولیوں اور رات کو نمکین پانی کے چند قطرے ہیں .. یہ گھر یہ کار یہ جیٹ یہ فرنیچر بہت سارے بینک اکاؤنٹس اتنی ساکھ اور شہرت ان میں سے کچھ میرے کام کا نہیں رہا , ان میں سے کوئی چیز مجھے اب کوئی راحت نہیں دے سکتی .. اب مجھے پتہ چلا لوگوں کو راحت پہنچانا اور اُن کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہی اصل زندگی ھے .. اور آخری بات .. موت کے سوا کچھ حقیقت نہیں۔