تازہ ترینکاروبار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (آوازچترال رپورٹ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حکومت کو ارسال کر دی، پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں چند پیسے اضافے کی تجویز، حکومت کا قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ،ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی جائیگی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 104.60 روپے فی لیٹر ہی رہے گی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button