57

کورونا کی دوسری لہر ، کھیلوں اورعوامی اجتماعات کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد (  آوازچترال ) ملک میں کونا کی دوسری لہر کے پیش نظر این سی او سی کی جانب سے کھیلوں اورعوامی اجتماعات کیلئےنئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں ۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ بزرگ اور بچے عوامی اجتماعات اورتقاریب میں جانے سے گریز کریں اورکسی تقریب کا دورانہ 3 گھنٹے سے زائد نہ ہو ، تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت سے جاری کی گئی ہیلتھ گائیڈ لائنز میں ہدایت کی گئی ہے کہ کھیلوں کے حوالے سے اور دیگرعوامی اجتماعات میں تمام لوگ کرسیوں پربیٹھے ہوں اورکوئی بھی کھڑا نہ ہو جب کہ کرسیوں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ بھی یقینی بنایا جائے ، کھلے میدانوں میں ہونے والی تقاریب میں لوگوں کا رش نہ کرنےاورسٹرکوں پرہونےوالی واکس اور اجتماعات میں ایس او پیزکاخیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ان تقاریب میں شرکا کی حد 500 کردی گئی ہے جبکہ ریفرشمنٹ اور کھانے کے اہتمام سے منع کیا گیا ہے ، اجتماعات میں پانی کی بوتل اورڈسپوزیبل گلاس کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کا ٹاسک سونپاگیا ہے ، اس کےعلاوہ سانس، کرونا، شوگر، بلڈپریشر اوردل کےمریضوں کواجتماعات میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے ،جب کہ تقاریب میں ایک دوسرے سےمصافحہ اورگلے ملنےسے پرہیز کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار601 ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ، جن میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 615 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کے مجموعی کیسزکی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 463 ہوگئی ۔

Facebook Comments