تازہ ترین

مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ،ملک بھر سے سرکاری ملازمین کے قافلوں کا پارلیمنٹ ہاؤ س کے سامنے اکٹھ، دھرنا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(  آوازچترال)22لاکھ چھوٹے سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا)کی کال پرملک بھر سے سرکاری ملازمین کے قافلے چار روزہ احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤ س کے سامنے پہنچ چکے ہیں ۔مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اورپنشن میں اضافے،صوبائی طرز پر وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن،افسران کو دیئے گئے ایگزیکٹو الاؤنس کی طرز پر چھوٹے ملازمین کیلئے خصوصی پیکج،زبر دستی کی ریٹائرمنٹ جیسے کالے قوانین کے خاتمے جیسے بنیادی مطالبات کی منظوری تک سراپا احتجاج رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری،مرکزی سینئر نائب

صدر و صوبائی صدر بلوچستان ایپکا نصیر احمد خان کاکڑ،صدر فیڈریشن فارفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز عمران مغل اور ایپکا کی مشاورتی کونسل کے چیئرمین عطاء￿ محمد کاکڑنے آن لائن فورم میں ا ظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ایپکا عہدیداران کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت گزشتہ دو برسوں سے سرکاری ملازمین کو ماسوائے لالی پاپ کے کچھ نہیں دے سکی ہے۔گزشتہ ہفتے کے سرکاری ملازمین کے احتجاج پر بھی ایک غیر سرکاری دستاویز جاری کر دی گئی۔اپنے جائز حقوق کے حصول کا عہد لے کر آئے ہیں جب تک وفاقی و دیگر صوبائی حکومتیں چھوٹے سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہوتیں سڑکوں پر رہنے کا عہد کر لیا ہے۔ ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ چھوے سرکاری ملازمین کو ہر دور حکومت مین استحصال کیا جاتا رہا ہے۔اس سے بڑا کیا المیہ ہو گا کہ آج بھی اس ملک کا چھوٹا سرکاری ملازم 2008کی بنیادی تنخواہ کے مطابق ہاؤس رینٹ لے رہا ہے۔حکومتی حلقوں میں چھوٹے سرکاری ملازمین سے کینہ رکھنے والے شامل ہو چکے ہیں جنہیں ایک طرف بھاری سرکاری مراعات حاصل کرنے والے اعلیٰ افسران کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس کی مد میں جاری کردہ 150فیصد اضافے پر تو کوئی ملال نہیں لیکن چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھوٹے سے چھوٹا اضافہ بھی قبول نہیں۔صدر فیڈریشن فار فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز عمران مغل نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میں بڑھتی مہنگائی کے باوجود چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے جیسے امتیازی سلوک نے چھوٹے ملازمین کو احساس کمتری کا شکار بنا کر رکھ دیا ہے۔ملک بھر سے لاکھوں چھوٹے ملازمین نے صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری کی کال پر وفاقی دارلحکومت میں ڈیرے ڈال لئے ہیں،جب تک اپنے حقوق لے نہیں لیتے شاہرائے دستور سے نہیں اٹھیں گے۔مرکزی صدر ایپکا نے آن لائن کے توسط سے وزیر اعظم پاکستان عمرنا خان سے مطالبہ کیا کہ وہ چھوٹے ملازمین کو درد لیکر ان کے ایوان کے باہر آئے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان کی گارنٹی پر ہی وہ اب واپسی کا سوچیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button